بھٹکل:11/مارچ (ایس او نیوز) ساگر روڈ پر واقع دامدا کامپلکس میں ضلع نگراں کار وزیر آر وی دیش پانڈے نے بھٹکل کانگریس کمیٹی کے نئے دفتر کے افتتاح پر خوشی کااظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ دفتر کا افتتاح ایک بہت بڑی ذمہ داری بھی ہے کیونکہ دفترکے ذریعے صرف پارٹی کانہیں بلکہ عوام کاکام بھی ہوتاہے ، جس سے ہماری خوشی میں اضافہ ہوتا ہے۔
پانچ ریاستوں کے انتخابی نتائج پراظہار خیال کرتے ہوئے دیش پانڈے نے کہاکہ جمہوریت میں ہار اور جیت ہوتی رہتی ہے، پانچ میں صرف دو ریاستوں میں ہمیں ہارہوئی ہے کوئی زیادہ فرق نہیں ہوگا۔ انہوں نے ان نتائج کا کرناٹکا پر اثر انداز ہونے کا صریح انکار کرتے ہوئے کہاکہ یہ صرف حزب ِ مخالف لیڈروں کے بیانات ہیں ، اس میں کوئی دم نہیں ہے، حزبِ اختلاف ہمیشہ اقتدار پانے کے خواب دیکھتے رہتے ہیں، اسی لئے ایسے بیانات جاری کرتے ہیں، اور ہم اقتدار میں ہیں اور رہنا چاہتے ہیں یہی جمہوریت کی اصل جیت ہے۔ کانگریسی لیڈران بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے پر کہاکہ کانگریس بحرہ عرب کی مانند ہے ، اس میں بہت سارے تیرتے رہتے ہیں ، جب کوئی تھک جاتاہے تو کنارے کی تلاش میں نئے گھر کی طرف نکل جاتےہیں، کچھ کرناممکن نہیں ہے، مزید یہ کہ ایسے معاملات سے ہم کوئی سر خراب نہیں کرتے ، مزید بتایا کہ لوگ اگر پارٹی چھوڑ کر دوسری پارٹی میں جاتے ہیں تو اس سے ہماری پارٹی کی طاقت میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی منکال وئیدیا، ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، ضلع کانگریس صدر بھیمنانائک، تعلقہ پنچایت صدر ایشور نائک ، بلاک کانگریس صدر وٹھل نائک وغیرہ موجود تھے۔